BeniAli⭐⭐🌙 🇵🇰 (@abbhiha) 's Twitter Profile
BeniAli⭐⭐🌙 🇵🇰

@abbhiha

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے جو علـــی۴ جیسے امیر کا اللہ ہے 💫 اس جہاں میں ہم جیسا امیر کہاں ہمیں وراثت میں ہے عشقِ علیؑ ملا

ID: 746981652660895744

linkhttps://x.com/search/from:@abbhiha calendar_today26-06-2016 08:21:19

897,897K Tweet

30,30K Followers

294 Following

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

2/22 دردی سےشہید کیا گیا مگر تاریخ میں بعض حلقے اس واقعے کے متعلق یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ *امام حسینؑ کو شیعوں نے بلایا اور پھر انہیں قتل کر دیا* عربی میں شیعہ کا مطلب ہوتا ہے "کسی کا پیروکار یا حمایتی" جیسے شیعان علی شیعان معاویہ اور شیعان عثمان وغیرہ امام علیؑ کے دور کے بعد سے

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

3/22 ان کے چاہنے والوں کو شیعانِ علیؑ کہا جاتا تھا لیکن واقعہ کربلا کے وقت "شیعہ" مکمل مذہبی فرقہ نہیں تھا جیسا کہ بعد میں بن گیا۔ لہٰذا جن لوگوں نے امام حسینؑ کو خط لکھ کر بلایا وہ سیاسی شیعہ تھے اور معاویہ کے خلاف امام علی۴ کے جھنڈے تلے جمع ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

4/22 حضرت علی کو امام برحق اور خلیفہ بلا فصل نہیں مانتے تھے، اور ضروری نہیں تھا کہ وہ سب عقیدتی شیعہ تھے۔ جنگ صفین کی مثال سب کے سامنے ہے جب معاویہ کے لشکر نے مکاری کرتے ہوئے نیزوں پر قران بلند کئے مولا علی۴ نے اپنے لشکریوں سے کہا کہ وہ تمہیں دھوکہ دے رہے ہیں مگر ان کے لشکر

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

6/22 سے 12 ہزار سے زائد خطوط موصول ہوئے ان خطوط کے جواب میں، امامؑ نے مسلم بن عقیل کو کوفہ بھیجا تاکہ وہ حالات کا جائزہ لے سکیں۔ ۔ ابتدا میں مسلم بن عقیل کی 18 ہزار افراد نے بیعت کی، لیکن جب یزید نے ابن زیاد کو کوفہ کا گورنر بنا کر بھیجا، تو اس نے لوگوں کو قتل، قید اور دہشت

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

7/22 سے ڈرا کر امام حسینؑ سے منہ موڑنے پر مجبور کیا۔ نتیجتاً مسلم بن عقیل شہید کر دیے گئے۔ یعنی کوفہ کے اکثر لوگ امام حسینؑ کو بلا کر پھر یزید کے خوف سے پیچھے ہٹ گئے ان خطوط میں اکثرہت بنی امیہ کے لوگوں کے خطوط کی تھی جنہوں نے عبیداللہ ابن زیاد کے حکم پر خط لکھے جو یزید کے

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

8/22 حکم پر امام حسین علیہ السلام کو راستے میں گھیر کر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر چکا تھا ۔ کربلا میں امام حسین۴ کے ہمراہ وہی لوگ تھے جو سچے وفادار اور حقیقی "شیعہ" تھے، کربلا میں امام حسینؑ کے ساتھ رہے اور شہید ہو گئے ان میں حضرت عباس بن علیؑ حضرت علی اکبرؑ حضرت قاسم بن

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

9/22 حسنؑ حضرت حبیب ابن مظاہرؓ حضرت مسلم ابن عوسجہؓ جناب جونؓ اور وہ تمام اہل بیتؑ اور اصحابؓ جنہوں نے وفا کی انتہا کر دی یہ سب وہ لوگ تھے جنہیں شیعہ کہنا مکمل طور پر درست ہے، کیونکہ انہوں نے جان دے دی مگر آخر تک امام کو تنہا نہ چھوڑا ۔ امام حسینؑ کے قتل میں اہم کردار یزید بن

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

10/22 معاویہ خلیفہ وقت اموی عبید اللہ بن زیاد گورنر کوفہ اموی وفادارعمر بن سعد فوج کا کمانڈر دنیا پرست شمر بن ذی الجوشن خوارج سے متأثرحرملہ بن کاهل تیراندازیزیدی فوج ان تمام افراد کا شیعہ مسلک سے کوئی تعلق نہ تھا۔ ان کا تعلق یا تو اموی دربار سے تھا یا وہ منافقین، دنیا پرست یا

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

11/22 خوارج تھے تاریخی کتابوں میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ یہ لوگ امام علیؑ یا اہل بیتؑ کے پیروکار (شیعہ) تھے 🔷 شیعوں پر قتلِ امام حسین۴ کا یہ الزام بعض بنی امیہ کےمؤرخین اور بعد میں اہل تشیع مخالف وہابی اور سلفی گروہوں کی طرف سےپھیلایا گیا تاکہ شیعہ مذہب کو بدنام کیاجا سکےاور

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

12/22 عوام کو حقیقت سے ہٹایا جا سکے کہ "یزید" اور اس کا باپ اصل مجرم ہیں 💥ذیل میں اہل سنت کی مستند کتب کے اقتباسات اور حوالے جہاں امام حسینؑ کے قتل کا الزام یزیدیوں اور امویوں پر ہے، نہ کہ شیعوں پر۔ پیش کئے جا رہے ہیں 1. تاریخ الطبری (امام محمد بن جریر الطبری "جب امام حسینؑ

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

13/22 مکہ سے چلے، تو کوفہ والوں نے ان سے وفاداری کا وعدہ کیا، مگر ابن زیاد کے خوف سے وہ بھاگ گئے اور یزید کے لشکر میں شامل ہوگئے۔" الطبری ج5 واقعاتِ کربلا ان افراد کو شیعہ نہیں بلکہ منافق ضعیف الایمان یا دنیا پرست کہا گیا ہے۔ 2. امام ابن کثیر

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

14/22 "یزید نے امام حسینؑ کے قتل پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کی فوج نے ظلم عظیم کیا۔" البدایہ والنہایہ، ج8، ص200–220 (دار الکتب العلمیۃ، بیروت) ابن کثیر جو امویوں کی طرف جھکاؤ رکھتے تھےنےکہیں نہیں لکھا کہ شیعہ نے قتل کیابلکہ یزید اور اسکی فوج کوذمہ دار ٹھہراتےہیں 3. سیر اعلام

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

15/22 النبلاء (امام ذہبی)َ "یزید فاسق شرابی اور حسینؑ کا قاتل ہے" سیر أعلام النبلاء ج3 امام ذہبی نے قاتلوں کے نام لکھے: عمر بن سعد، شمر، حرملہ نہ کہ "شیعہ" 4. امام جلال الدین سیوطی "یزید کے دور میں حسینؑ کی شہادت، مدینہ پر حملہ، اور کعبہ کو

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

16/22 جلایا جانا یہ سب اس کی بداعمالیوں میں شامل ہیں۔" 4. تاریخ الخلفاء، ص208–210 (مطبع دار ابن کثیر) یزید کو مجرم لکھا گیا ہے، شیعوں پر کوئی الزام نہیں 5. ابن حجر ہیتمی "حسینؑ کے قتل میں عظیم ظلم ہوا۔ یزید نے ظلم پر خوشی ظاہر کی، اور ناحق خون بہایا گیا"

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

17/22 الصواعق المحرقہ، ص116، باب فضائل اہل بیتؑ یزید کی مذمت ہے، "شیعہ" کو قاتل نہیں کہا گیا۔ 5. ابن ابی الحدید المعتزلی "جو امام حسینؑ کے ساتھ کربلا میں لڑا، وہ اس قابل ہی نہیں کہ اہل بیتؑ کا شیعہ یا محب کہلائے۔" شرح نہج البلاغہ، ابن ابی الحدید ج2 ص 56.

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

18/22 7. ابن یعقوبی "یزید نے ولید بن عتبہ کو خط لکھا … ‘حسین بن علیؑ کو طلب کر کے بیعت لو، اور اگر وہ نہ مانے تو اسے قتل کر کے اس کا سر مجھے بھیج دو" تاریخ یعقوبی 8. ابن اثیر، ابن کثیر، ابن جوزی، دینوری، سیوطی، البدایہ و النہایہ (ابن کثیر، ج8)

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

19/22 "یزید نے چار ہزار دینار اور دو لاکھ درہم کے ساتھ خط لکھا کہ … حسینؑ کے دشمنوں کو بھجوانا ہے، ان کی اطاعت کرو" امام حسینؑ کا سر یزید کے سامنے پیش ہوا اور وہ خوشی کا اظہار کرنے لگا 9. جلال الدین سیوطی "یزید نے امام حسینؑ کے قتل کا

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

20/22 حکم عبید اللہ بن زیاد کو بھیجا، جس نے عمر بن سعد کی قیادت میں لشکر روانہ کیا … قاتل یزید و ابن زیاد ہیں، نہ کہ شیعہ.” تاریخ الخلفاء 10. ابن کثیر "یزید نے ابن زیاد کو لکھا … اسی وقت جب یہ خط پہنچے، فوراً حسینؑ کا قتل کر کے سر بھیج دو" السیرۃ النبویۃ والبدایہ والنہایہ

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

21/22 11. مولانا قاضی ثناء اللہ پانی پتی عثمانی "یزید اور اس کے ساتھیوں نے اہلِ بیت کی دشمنی کا جھنڈا بلند کیا اور امام حسینؑ کو ظلماََ شہید کیا" تفسیر مظہری 🔹 اہل سنت کی کوئی معتبر کتاب یہ نہیں کہتی کہ امام حسینؑ کو "شیعوں" نے قتل کیا۔ 🔹 قاتل ہمیشہ یزید ابن زیاد، شمر، اور

سبطِ حسن (@simowabaj) 's Twitter Profile Photo

22/22 عمر بن سعد وغیرہ کو قرار دیا گیا ہے۔ 🔹 کوفہ کے جو لوگ وعدہ کر کے پیچھے ہٹے، وہ شیعہ نہیں، دنیا پرست، منافق، بزدل، بنی امیہ کے تنخواہ دار اور سیاسی لوگ تھے