اگر پاکستان عزیز ہے تو تمام ادارے بشمول فوج اپنے ڈومین میں رہ کر کام کریں، عدلیہ کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط کریں ۔ عدالتی نظام میں مداخلت بند کر دیں اور تمام ٹاؤٹس ججز کو فوری طور پر برخاست کردیں ، باقی اداروں میں بھی بددیانتوں کی جگہ دیانت دار آفیسرز آگے لائے جائیں ۔
ایک طرف بوٹ رکھ کر قوم کے امنگوں اور خواہشات کا گلا گھونٹ رکھا ہے، دوسری طرف اسی قوم سے ساتھ کھڑا ہونے کی آس لگا رکھی ہے۔ جب تک بوٹ ان کے گلے کے اوپر رہے گا قوم کیسے کھڑی ہوگی؟
عمران خان کو دو سالوں اس بات کا پتہ نہیں کہ کمپنی دشمن فوج سے زیادہ ظلم اور زیادتی کر رہے ہیں،، لہذا ہمدردی حاصل کرنے کی ہر کوشش کی مصنوعیت خود جانچا کریں۔۔
ملک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ،اس لیے سارے پاکستانی بشمول سیاستدان ، بیوروکریٹس، ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول اور فوجی ملازمین بیرونی ممالک میں پڑے اپنے اثاثے فوری طور پر اپنے ملک پاکستان منتقل کرکے قربانی کی مثال قائم کردیں۔۔
انڈین ڈرون دارالحکومت تک بلکہ دارالحکومت کے پار اٹک تک کیسے پہنچ گئے ؟، ہمارا ڈیفینس سسٹم جس پر اسی فیصد بجٹ خرچ ہو رہا ہے، کیا کر رہا ہے؟ ہم عوام تو صرف زمینی جنگ میں مزاحمت کر سکتے ہیں۔
جب انڈیا کو دباؤ میں لے آئے تھے، ان کے ہاتھ پاؤں شل ہو چکے تھے، تو ٹرمپ کا ماننا کیوں ضروری ہوگیا۔۔ کشمیر آزاد کر دیتے یا کم از کم تین دن تک تو ہم بھی اپنے ڈرونز اور میزائلوں کو انڈیا کی سیر کرا دیتے۔۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی حکومت واضح کرے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے یا امریکہ اسرائیل کے ساتھ۔۔ تاکہ پٹواری صحیح سمت بھونکنے لگ جائیں ۔۔
کیا وجہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں نہ کوئی احتجاج؟
زرا تصور کرلیں اگر ملک میں جمہوریت ہوتی تو ہم پاکستانی زمین وآسمان ایک نہ کرتے؟۔۔