السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
آپ کا لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک یہ نہیں بتاتا کہ آپ کو ان کی ضرورت ہے، بلکہ یہ آپ کے دین اور آپ کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے، اس لیے؛ اپنی اخلاقیات میں مال دار بنو، اپنی قناعت میں امیر بنو
#قومی_زبان
السلام علیکم ورحمۃ الله
خوبصورتی صرف ظاہری نہیں ہوتی، بلکہ اصل خوبصورتی انسان کے باطن میں چھپی ہوتی ہے، اس کے دل میں، اس کے خیالات میں اور اس کے رویے میں۔ دل کی خوبصورتی کو پہچاننے کے لیے واقعی ظاہری آنکھیں نہیں بلکہ ایک صاف دل، مثبت سوچ اور گہرا شعور درکار ہوتا ہے۔
#قومی_زبان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
نیکیاں اور دعائیں فنا نہیں ہوتیں، یہ نسل در نسل ساتھ چلتی ہیں اور نہ صرف ہمیں، بلکہ ہماری نسلوں کو بھی اپنی حفاظت میں رکھتی ہیں.
#قومی_زبان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
جھوٹ وہ خطرناک بیماری ہے جو رزق اور عزت کو کھا جاتی ہے، بدگمانی اور بدزبانی ایسے عیب ہیں جو کہ ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں.
#قومی_زبان