تھی شام زہر رنگ میں ڈوبی ہوئی کھڑی
پھر ایک ذرا سی دیر میں منظر بدل گیا
مدّت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔ
اک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
منیر نیازی
#اردو_زبان
اسی نے بوئے شکوک دل میں ، اسی چنبیلی کا نام دکھ ہے
تمہارے پہلو سے لگ کے بیٹھی ہوئی سہیلی کا نام دکھ ہے
تم ان لکیروں میں اک خوشی بھی تلاش کر لو تو معجزہ ہے
کہ میں تو بچپن سے جانتا ہوں ، مری ہتھیلی کا نام دکھ ہے
#اردو_زبان
ہم بھٹکتے پھرتے ہیں وقت کے مارے ہوئے
ہم بے بس و مجبور ،بخت کے ہارے ہوئے
ہم نے جیتی سبھی جنگیں زمانے سے مگر!!
خود سے اکتائے ہوئے اپنوں سے ہارے ہوئے
#اردو_زبان