Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile
Faran Warraich

@faranwarraich

سب سے سستی صرف خاموشی

ID: 1303459045819510785

linkhttps://www.instagram.com/faranwarraich calendar_today08-09-2020 22:24:15

47,47K Tweet

20,20K Followers

2,2K Following

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

بعض چیزیں ہمیں بڑی مہنگی پڑتی ہیں۔۔!! اور ان کی قیمت ہم دو بار ادا کرتے ہیں۔ ایک بار ہم قیمت دیتے ہیں جب وہ حاصل کرتے ہیں اور دوسری بار اس سے بھی بھاری قیمت اس چیز سے علیحدگی کی دیتے ہیں۔ وہ قیمت کسی رقم صورت نہیں بلکہ ہمارے جذبات احساسات ذہنی مار اور نقدِ جان کی صورت ہوتی ہے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

اس بےکنار زندگی میں۔۔!! ہر انسان کے کھاتے میں اک رات ہوتی ہے۔ جو ہمیشہ اسکے ساتھ رہتی ہے۔ اور غیرحاضر ہونے سے انکاری ہوتی ہے۔ چاہے ماضی کے دھندلکے گہرے اور یادیں حافظے سے محو ہو جائیں وہ رات دماغ کی نسوں اور دل کے گوشوں میں نقش رہتی ہے۔ نہ وقت اسے مٹا پاتا، نہ دن اسے بجھا پاتے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

تبدیلی تاوان مانگتی ہے۔۔!! جو تبدیلی کی قیمت ادا نہیں کرتا اسے پھر ایک ہی جگہ ٹھہرے رہنے کی قیمت ایک مسلسل اذیت کی صورت ادا کرنا پڑتی ہے۔ بعض دفعہ تبدیلی مہنگی پڑتی ہے مگر یہی واحد راستہ ہے دائمی سکون کا۔ لمحوں پر مشتمل عارضی سکون کی بجاۓ تبدیلی کو اپنائیں اور اپنے آپ کو چُنیں۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

چار سال ہو گئے ہیں پتہ ہی نئیں چلا۔۔!! کس چیز کا؟ چار سال پہلے آج کے دن میرا باپ مرا تھا۔ اور ساتھ میں بھی مر گیا۔ باپ تو دفن ہو گیا مگر میری تدفین مؤخر ہو گئی۔ کیونکہ زندہ لاشیں دفنائی نہیں جاتیں۔ باپ میرے اندر زندہ ہو گیا۔ سال پر لگا کر اڑ گئے پر چار سال میں پل پل کا پتہ لگا۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

جس چیز کا شدت سے انتظار ہو۔۔!! وہ اکثر دیر سے پوری ہوتی ہے۔ چولہے پر رکھے برتن پر جب تک نظر رہتی ہے وہ نہیں ابلتا۔ کسی چیز کے مسلسل انتظار میں وقت زیادہ لمبا لگتا ہے جیسے وہ چیز کبھی پوری نہیں ہو گی۔ صبر یہ نہیں کہ انتظار میں وقت گزار دیں۔ صبر یہ ہے کہ اس دوران کچھ اور کیا جاۓ۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

زندگی کے مطالبات۔۔!! اس بھاگ دوڑ سے کہیں آسان ہیں۔ زندگی کو کافی ہے اک محفوظ کنارہ جس پر نرم دھوپ پھیلی ہو جو ہمیں حدت دے اور ذہنی سکون جو ہمارے زخموں کو ڈھانپے نرمی اور اطمینان کی تسلی سے۔ بہتر ہے ہمارے اڑتے پرندے ٹھہراؤ کی شاخ پر بسیرا کریں۔ زندگی کو زندگی میں تلاش کرنا ہوگا۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

لکھنا بھول جاتا یا قضا ہو جاتا ہے۔۔!! خوشی کے دنوں میں یا اُن دنوں میں جب دل امن کا گہوارہ ہو یا دل کو امان ملی ہوئی ہو۔ گمان ہے پرسکون دل نہیں لکھتے۔ شاید لکھنا اضطراب کی آواز ہے۔ جب روح سکون پاۓ ہو تو قلم خاموش ہو جاتا ہے۔ خوشی کو الفاظ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ خوشی "جِی" جاتی ہے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

اصل خوبصورتی یہ ہے۔۔!! کہ اعتماد سے بات کرو۔ مزاح کرو نہ کہ مذاق اڑاؤ۔ سمجھداری سے سوال کرو اور اختلاف دلیل سے کرو، نہ کہ تذلیل سے۔ معذرت خلوص سے کرو۔ ہر وہ شخص جس نے چار حروف سیکھ یا پڑھ لیے گفتار میں ماہر نہیں ہوتا۔ سب لکھتے ہیں پر کم لوگ پڑھتے ہیں۔ اور بہت کم لوگ سمجھتے ہیں۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

بہترین ہے ایسے انسان کے قریب رہنا۔۔!! جو سمجھدار ہو۔ جو تمہارے حالاتِ حاضرہ کو سمجھے۔ جو سمجھے تمہارے دل کی تھکاوٹوں کو تمہارے برہم مزاج کو اور بھانپ لے تمہاری روح کی افسردگی کو۔ جو اپنی توجہ دھیان اور محبت سے تمہاری زندگی کو آسان بناۓ۔ نا کہ مشکل بنا دے اسے ہمہ وقت شکایتوں سے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

خود پر قابو پانے کی طاقت بڑھاؤ۔۔!! تمہیں خود کو اس مقام تک لانا ہوگا جہاں دوسروں کے رویے تمہیں متاثرہ نہ بنا سکیں۔اور وہ اپنی چالاکی سے تم پر حاوی نہ ہو سکیں۔ اوروں کو اپنی زندگی کا تعین نہ کرنے دو۔ اپنے مشاہدے پرکھ اور تجربے کو نظرانداز نہ کرو۔ جذبات کو عقل پر حاوی نہ ہونے دو۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

یہ زندگی۔۔!! اپنے اندر جو کچھ بھی رکھتی ہے ان سب چیزوں کی کوئی وقعت نہیں جب ان سب کو تندرستی نفسیاتی سکون ذہنی اطمینان روح کی راحت دل کی مضبوطی اور پُرسکون بلا تعطل نیند کے مقابل رکھا جاۓ۔ یہ سب رحمت کا درجہ رکھتی ہیں۔ جب خدا سے کچھ مانگو تو سب سے پہلے اس کی یہ والی رحمت مانگو۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

کوئی شخص کتنا ہی مضبوط ہو۔۔!! باپ کا کھو جانا اسے کمزور کر دیتا ہے۔ یادیں اور باتیں اسکے دل کو غمگین رکھتی ہیں۔ اور اس چہرے کو دوبارہ نہ دیکھ پانا تکیلف دہ ہوتا۔ باپ کے بعد انسان وہ پتھر بن جاتا ہے جس کے پیچھے چشمے چُھپے ہوتے ہیں جو پُھوٹنے کو بیتاب رہتے ہیں۔ مگر پتھر جما رہتا۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

فارغ ہو؟؟ نہیں۔ آج ہفتہ ہے تو کام نپٹا رہا۔ میں کہیں دعوت پر جا رہی ہوں آج۔ جانتی ہو: پودا پانی نہ ملنے پر سوکھ جاتا؟ جواباً اسکا قہقہہ آیا۔ آج رات میں اپنی آواز کی پھوار لاؤں گی۔ اور تمہارے دل پر چھڑک دوں گی کہ یہ تروتازہ ہو جاۓ۔ میں مسکرا دیا کہ اصلی محبوب دل کی بات جان جاتا۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

کیپ ٹاؤن میں ہمارا سیاحتی بیڑہ۔۔!! عین اس لکیر پر سے گزر رہا تھا جہاں دو عظیم سمندر آپس میں جڑے ہوۓ ہیں۔ میں نے کسی طرح بوتل لٹکا کر پانی بھر لیا پھر پوری طاقت اور شدت سے بوتل ہلائی مگر چھوڑنے ہر دونوں پانی الگ تھے۔ ہم تم ان سمندروں جیسے ہیں۔ جو لاکھ کوششوں سے بھی نہیں مل سکتے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

مدلل ہونا عذاب ہے۔۔!! اگر تم ایک مدلل انسان ہو تو تمہاری زندگی سرکھپائیوں میں گزر جاۓ گی۔ کیونکہ تمہارا واسطہ پھر دیوار میں ڈنڈا دینے والوں سے پڑا رہے گا اور تمہارے پلے بھینسیں اور سانڈ ہی پڑیں گے جن کے سامنے تم دلائل اور عقلیت کی بین بجاتے تھک جاؤ گے۔ ان پر کچھ اثر نہیں ہو گا۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

کسی بھی انسان کی بڑھوتری۔۔!! زندگی میں درپیش ڈر کے حجم جو نقصانات اٹھاۓ انکی وسعت اور گہرائی اور حاصل ہونے والی ناکامیوں و مایوسیوں پر منحصر ہوتی ہے۔ ان سب کا انسان کی بڑھوتری میں مرکزی کردار ہوتا ہے۔ انسان بطورِ شخصیت وہ نہیں ہوتا جو وہ پاتا ہے۔ بلکہ وہ ہوتا جو وہ کھو دیتا ہے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

شنید ہے، امید پر دنیا قائم ہے۔۔!! انسان ہمہ وقت امید میں رہتا۔ طالب علم اچھے نتیجے کی امید میں بےروزگار، نوکری کی امید میں بیمار، صحت کی امید میں دلگرفتہ ہے تو خوشی کی امید میں قیدی، آزادی کی امید میں مگر جان لیوا ہے وہ امید جب جا رہا کہے کہ اب میں کبھی لوٹ کر واپس نہیں آؤں گا۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

دل ٹُوٹا؟؟ نئیں۔ پھر؟ دو چیزیں ہوتی ہیں۔ دل جو سارے جسم کو زندہ رکھتا ہے۔ اور دماغ جو اس دل کو زندہ رکھتا ہے۔ تو دل نئیں ٹُوٹا۔ دماغ ٹُوٹا۔ روۓ تھے؟ نئیں۔ رویا نئیں تھا۔ مگر کچھ بہا تھا۔ کچھ ایسا تھا جو چٹان کی طرح سخت تھا وہ چٹخا پگھلا بہا اور ریت میں جذب ہو گیا۔ ہمیشہ کے لیے۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

یہ چاند رات تھی۔۔!! میں نے بالکنی کی طرف دیکھا تو وہاں وہ تھی۔ جیسے ایک اپسرا چاندنی میں نہلاۓ کھڑی ہو۔ چند ثانیے گزرے۔ مہندی لگوانے والیوں کا جمگھٹا تھا جس میں وہ اپسرا ایسے تھی جیسے ستاروں کے جھرمٹ میں کہکشاں ملازماؤں کے بیچ مالکن اور کنیزوں کے رش میں شہزادی۔ میری عید بن گئی۔

Faran Warraich (@faranwarraich) 's Twitter Profile Photo

ایسا نئیں کہ یاد نئیں تھا۔۔!! یاد تھی تمہاری ہنسی کی ہر ساعت۔ لکھ بھی سکتا تھا مگر تمہارے اطراف مبارک کے پھول تھے اور میرے پاس نچھاور کرنے کو تھی رات کی رانی۔ جس کی مہک میں جنم دن کی بھیڑ میں گنوانا نہیں چاہتا تھا۔ آج جب کوئی نہیں تو رات رانی کی مہک بھیج رہا ہوں تاکہ تم مسکراؤ۔