#قومی_زبان
چپ چپ رہنا کچھ نہ کہنا یہ بھی ایک اداسی ہے
ہنس کرسارے صدمے سہنا یہ بھی ایک اداسی ہے
بیٹھے بیٹھے کھو سا جانا یونہی دور خلاؤں میں
چلتے چلتے ہنستے رہنا یہ بھی ایک اداسی ہے
مار کے کنکر لہریں گننا ،بیٹھے جھیل کنارے پر
کچھ لوگوں کا ہے یہ کہنا یہ بھی ایک اداسی ہے
#قومی_زبان
تھکی تھکی سی آس ھے
یہ دل بہت اداس ھے
کوئی تو درد راس ھے
یہ دل بہت اداس ھے
نڈھال یوں ھوے کے سب ضرورتیں ہی مر گئی
بھوک ھے نہ پیاس ھے یہ دل بہت اداس ھے
#قومی_زبان
بہشت میں بھی پہنچ کر مجھے قرار نہیں
یہ کوئی اور جگہ ھے مقامِ یار نہیں
کِتابِ عِشق کی تفسیر میں لِکھا دیکھا
نماز ہی نہیں جس میں خیالِ یار نہیں
یہ کہہ کے مُجھ کو لئے جا رہا ھے ذوقِ سجود
کہ آج سر نہیں یا آستانِ یار نہیں
بیدم شاہ وارثی
#قومی_زبان
سردیوں کی بارش میں
بارشوں کے موسم میں
کھڑکیوں کے شیشوں پر
بوندیں جب تھرکتی ہیں
گرم کافی كے کپ سے
جب دھواں سا اُٹھتا ہے
اک خیال پھر دل میں
شکل سی بناتا ہے
کوئی یاد آتا ہے
جس کو یاد کر کے پھر
دل اُداس ہوتا ہے
بارشوں کے موسم میں
ایسا اکثر ہوتا ہے
دل اُداس رہتا ہے