موسم تھا بے قرار تجھے سوچتے رھے
کل رات بار بار تجھے سوچتے رھے🪷
مدت کے بعد پھر تیری یادوں کے ساتھ ساتھ
بارش ھوئی توگھر کے دریچے سے لگ کےھم
چپ چاپ سوگوار تجھے سوچتے رھے
آنگن میں بیٹھکرتوکبھی رھگذارمیں
پیڑوں سےلگ کےاورکبھی دیوار و درکے ساتھ
کرکرکےانتظار تجھےسوچتےرھے
تشنہ لب
پہلی بار __ وہ آخری بار رُوٹھا تھا مجھ سے
آخری بار __ میں نے پہلی بار منایا تھا اُسے
آخری بار میں نے پہلی بار جبیں چومی تھی
پہلی بار میں نے آخری بار گلے لگایا تھا اُسے..
صبح اور شام کے سب رنگ ہٹائے ہوئے ہیں
اپنی آواز کو تصویر بنائے ہوئے ہیں
ہر نیا لمحہ ہمیں روند کے جاتا ہے کہ ہم
اپنی مٹھی میں گیا وقت چھپائے ہوئے ہیں
ایک مدت ہوئی تم آئے نہ پیغام کوئی
پھر بھی کچھ یوں ہے کہ ہم آس لگائے ہوئے ہیں
عزیز نبیل
#قومی_زُبان
قفسِ زِنداں میں تیری یاد کا کاسہ لے کر
ہِجـر کے دیپ جَلاتے ہیں جِدھر جاتے ہیں
تم کو ہے راس کسی وَصل کا کاندھا لیکن
لوگ جو دِل سے اُترتے ہیں کِدھر جاتے ہیں
یہ نہیں پہلے تری یاد سے نسبت کم تھی
ماجرا یہ تھا کہ احساس میں شدت کم تھی
تیرے کردار کو اتنا تو شرف حاصل ہے
تو نہیں تھا تو کہانی میں حقیقت کم تھی
ہم تو اس وقت بھی روشن تھے کسی گوشے میں
جب زمانے کو چراغوں کی ضرورت کم تھی
اقبال اشہر
#قومى_زبان
ایک ایسا شخص ,....... دسترس میں ہے میری!!
بات کر کے جِس سے , دل کا بوجھ اُتر جاتا ہے!!
جانے کیسا طلسم ہے ,..... اُسکے الفاظ میں جو!!
صبح بخیر!,.......... کہے تو دن اچھا گُزر جاتا ہے!!
#سارہ
#سوچ_کا_سفر
تیری الفت کے تقاضے بھی عجب انداز کے تھے
اقرار الگ ، تکرار الگ ، تعظیم الگ ، فرمان الگ
گر ساتھ نہیں دے سکتے تو بانٹ دو یکجان لمحے
مسرور الگ ، نڈھال الگ ، پرکیف الگ ، پریشان الگ
وقت رخصت الوداع کا لفظ جب کہنے لگے
آنسو الگ ، مسکان الگ ، بیتابی الگ ، ہیجان الگ
#قومی_زبان
یہ بد قماشں جو، اہلِ عطا بنے ہُوئے ہیں
بَشر تو بن نہیں سَکتے، خُدا بنے ہوئے ہیں
تُو خلوتوں میں اُنہیں دَیکھ لے،تو ڈر جائے
یہ جِتنے لوگ یہاں پَارسا بنے ہُوئے ہیں !!