آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile
آیت اللہ العظمی خامنہ ای

@ur_khamenei

‏‏‏رہبر انقلاب اسلامی

ID: 1131107165006123008

linkhttp://urdu.khamenei.ir calendar_today22-05-2019 07:58:57

2,2K Tweet

90,90K Followers

15 Following

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

صیہونی مجرم حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے کچھ ایرانی عوام، فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کے چہلم کے موقع پر، قابل فخر ایرانی قوم کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام،، عنقریب جاری کیا جائے گا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

قابل فخر ملت ایران ہمارے کچھ ہم وطنوں کی شہادت کے چہلم کا دن آ پہنچا ہے، جن میں فوجی جرنیل اور جوہری سائنسدان شامل تھے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

شہید باقری، سلامی، حاجی زادہ اور دیگر فوجی افسروں، نیز طہرانچی، عباسی اور دیگر سائنسدانوں کو کھو دینا ہمارے لئے بہت سخت و دشوار ہے۔ لیکن دشمن اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ ہمارا فوجی اور سائنسی سفر پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

اسلامی ایران نے اس واقعے میں ایک بار پھر اپنی بنیادوں کی مضبوطی ثابت کی ہے، اور خدا کے فضل سے دن بہ دن مزید طاقتور ہوتا جائے گا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

سلام ہو ایرانی قوم پر! سلام ہو ان شہید نوجوانوں پر، شہید خواتین اور بچوں پر، اور تمام شہیدوں اور ان کے سوگوار عزیزوں پر۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

حالیہ مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی شرکت اور خطاب۔ 29 جولائی 2025

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

میں لازمی سمجھتا ہوں کہ تمام شہید کمانڈروں اور سائنسدانوں کے لواحقین اور عزیز ہم وطنوں کو دل سے تعزیت پیش کروں جنہوں نے صیہونی حکوت کے حالیہ حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

میں تمام شہداء کے گھر والوں، خاص طور پر ان کے والدین، بیویوں، بچوں اور عزیزوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ان کا اجر اللہ کے پاس ہے، اور یہ اعزاز انسانی، اسلامی اور الہی اعزازات میں سب سے بلند مرتبے کا حامل ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی بارہ روزہ جارحیت میں، ایرانی قوم نے ایسے عظیم کارنامے انجام دیے جنہیں دنیا کے لوگوں نے بھی تسلیم کیا۔ ایرانی عوام نے اپنی طاقت، عزم، استقامت اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

اس حالیہ جنگ میں اگر دوسروں نے پہلے دور سے صرف سن رکھا تھا، تو اب انہوں نے قریب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حقیقی طاقت کو محسوس کر لیا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

اس حالیہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے نظام اور ملک کے بنیادوں کے عدیم المثال استحکام کو پوری دنیا کے سامنے واضح کر دکھایا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے بارہا ایسے واقعات پیش آئے ہیں: آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ، مختلف فتنے: فوجی، سیاسی، سیکورٹی کے واقعات، بغاوت وغیرہ۔ ان پینتالیس برسوں میں اسلامی جمہوریہ تمام دشمنوں پر غالب آئی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل میں دین اور علم دو بنیادی ستون ہیں۔ اسی لیے ہمارے عوام کا ایمان اور جوانوں کے علم و دانش نے کئی گوناگوں محاذوں پر دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

عالمی استکبار، خاص طور پر مجرم امریکہ، ایران کے عوام کے دین اور علم و سائنس سے دشمنی رکھتا ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

مجرم امریکہ اسلام اور قرآن کے سائے میں قائم ہونے والے اتحاد کا مخالف ہے اور ملت ایران کے علم و دانش کا دشمن ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسٹوڈنٹس کی تعداد میں دس گنا اضافہ اور علم کے میدان میں ایران کی پیشرفت نے استکبار اور مجرم امریکہ کو سراسیمہ کر دیا ہے۔ جو کچھ وہ جوہری توانائی اور انسانی حقوق کے نام پر کہتے ہیں، محض بہانے ہیں۔ اصل بات یہی ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

ملت ایران خدا کے فضل سے، نہ تو اپنا دین چھوڑے گی اور نہ ہی اپنے علم و سائنس سے دستبردار ہوگی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای (@ur_khamenei) 's Twitter Profile Photo

ہم اپنے دینی ایمان کو مضبوط کرنے اور اپنے مختلف علوم کو پھیلانے اور اس میں گہرائی لانے کے لیے بڑے قدم اٹھائيں گے۔