شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile
شاعری کی دنیا

@world_ofpoetry

U r d u P o e t r y

ID: 1615610702332366848

calendar_today18-01-2023 07:24:00

46,46K Tweet

4,4K Followers

6,6K Following

شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

تجھے تو کتنی بہاریں سلام بھیجیں گی ابھی یہ پھول سا چہرہ ذرا سنبھال کے رکھ انجم بارہ بنکوی #اردو_زبان

تجھے تو کتنی بہاریں سلام بھیجیں گی
ابھی یہ پھول سا چہرہ ذرا سنبھال کے رکھ

انجم بارہ بنکوی
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

ڈھلنے لگی تھی رات کہ تُم یاد آ گئے پھر یوں ہوا کہ رات بڑی دیر تک رہی #اردو_زبان

ڈھلنے لگی تھی رات کہ تُم یاد آ گئے
پھر یوں ہوا کہ رات بڑی دیر تک رہی 
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

جبینِ شوق نے خود آستانِ حسن کو ڈھونڈا کمالِ حسن سے ہی عشق ہے کامل نظر آیا تمہاری آنکھ سے دیکھا تمہیں تو اُٹھ گیا پردہ ہماری آنکھ کو جلوہ تیرا حائل نظر آیا نظامِ میکدہ واصف بدلنے کے قریب آیا اندھیری رات میں ہم کو مہِ کامل نظر آیا واصف علی واصف #اردو_زبان

جبینِ شوق نے خود آستانِ حسن کو ڈھونڈا 
کمالِ حسن سے ہی عشق  ہے کامل نظر آیا 

تمہاری آنکھ سے دیکھا تمہیں تو اُٹھ گیا پردہ 
ہماری آنکھ کو  جلوہ  تیرا  حائل نظر  آیا 

نظامِ  میکدہ   واصف بدلنے کے قریب آیا 
اندھیری رات میں ہم  کو مہِ کامل نظر آیا

واصف علی واصف 
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

تمہاری آنکھ سے دیکھا تمہیں تو اُٹھ گیا پردہ ہماری آنکھ کو جلوہ تیرا حائل نظر آیا تمہاری یاد میں ہر ذرہٴِ دِل ، دِل نظر آیا سکونِ دل کا ملنا اب بڑا مشکل نظر آیا تلاطم خیز طوفانوں سے ٹکراتے رہے ہر دم ڈبو دی ہم نے خود کشتی جونہی ساحل نظرآیا واصف علی واصف #اردو_زبان

تمہاری آنکھ سے دیکھا تمہیں تو اُٹھ گیا پردہ ہماری آنکھ کو  جلوہ  تیرا  حائل نظر  آیا 

تمہاری یاد میں ہر ذرہٴِ  دِل  ، دِل نظر آیا  
سکونِ دل کا ملنا  اب بڑا مشکل نظر آیا 

 تلاطم خیز طوفانوں سے ٹکراتے رہے ہر دم 
ڈبو دی ہم نے خود  کشتی جونہی ساحل نظرآیا
واصف علی واصف 
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

ہوا ہے جب سے دل ناصبور بے قابو کلام تجھ سے نظر کو بڑے ادب سے ہے اگر شرر ہے تو بھڑکے جو پھول ہے تو کھلے طرح طرح کی طلب تیرے رنگ لب سے ہے فیض احمد فیض #اردو_زبان

ہوا ہے جب سے دل ناصبور بے قابو
کلام تجھ سے نظر کو بڑے ادب سے ہے

اگر شرر ہے تو بھڑکے جو پھول ہے تو کھلے
طرح طرح کی طلب تیرے رنگ لب سے ہے

فیض احمد فیض
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

اے درد پتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمّا حل نہ ہُوا ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں، یا آپ دلِ بےتاب ہیں ہم شادعظیم آبادی #اردو_زبان

اے درد پتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمّا حل نہ ہُوا
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں، یا آپ دلِ بےتاب ہیں ہم

شادعظیم آبادی
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے تیرے کوچے کا پتہ تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی تجھ سے کس طرح میں اظہارِ تمنا کرتا لفظ سوجھا تو معنی نے بغاوت کر دی کیا ترا جسم ، تیرے حسن کی حدت میں جلا راکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی احمد ندیم قاسمی #اردو_زبان

پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے تیرے کوچے کا پتہ
تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی

تجھ سے کس طرح میں اظہارِ تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معنی نے بغاوت کر دی

کیا ترا جسم ، تیرے حسن کی حدت میں جلا
راکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی

احمد ندیم قاسمی
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

رات یوں چاند کو دیکھا ہے ندی میں رقصاں جیسے جھومر ترے ماتھے پہ ہلا کرتا ہے قتیل شفائی #اردو_زبان

رات یوں چاند کو دیکھا ہے ندی میں رقصاں
جیسے جھومر ترے ماتھے پہ ہلا کرتا ہے
قتیل شفائی
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

غم کو نشاطِ زیست کاعنواں بنادیا اُس نے میری وفاکا عجب ساصلہ دیا عِشرت کِیرت پُوری #اردو_زبان

غم کو نشاطِ زیست کاعنواں بنادیا
اُس نے میری وفاکا عجب ساصلہ دیا
عِشرت کِیرت پُوری
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

دنیا ہے یہ کسی کا نہ اس میں قصور تھا دو دوستوں کا مل کے بچھڑنا ضرور تھا آنند نرائن ملا #اردو_شاعری

دنیا ہے یہ کسی کا نہ اس میں قصور تھا 
دو دوستوں کا مل کے بچھڑنا ضرور تھا 

آنند نرائن ملا
#اردو_شاعری
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

اک درس تھی کسی کی یہ فن کاری نگاہ کوئی نہ زد میں تھا نہ کوئی زد سے دور تھا آنند نرائن ملا #اردو_شاعری

اک درس تھی کسی کی یہ فن کاری نگاہ 
کوئی نہ زد میں تھا نہ کوئی زد سے دور تھا 

آنند نرائن ملا
#اردو_شاعری
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

اثر کرے نہ کرے سُن تو لے مری فریاد نہیں ہے داد کا طالب یہ بندہَ آزاد علامہ اقبال #اردو_شاعری

اثر کرے نہ کرے سُن تو لے مری فریاد
نہیں ہے داد کا طالب یہ بندہَ آزاد
علامہ اقبال 
#اردو_شاعری
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

دور کے چانــد کی کرنوں میں نہایا ہوں کہ یوں میرے ماتھے پہ مـــحبت کا پسینہ آئے اس لیے ٹوٹ کے رویا ہوں میں اکثر محسن مجھ کو دل کھول کر ہنسنے کا قرینہ آئے محسن نقوی #اردو_شاعری

دور کے چانــد کی کرنوں میں نہایا ہوں کہ یوں
میرے ماتھے پہ مـــحبت کا پسینہ آئے

اس لیے ٹوٹ کے رویا ہوں میں اکثر محسن
مجھ کو دل کھول کر ہنسنے کا قرینہ آئے

محسن نقوی
#اردو_شاعری
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

کیاحسیں صورت تھی جو دل میں اترنے کیلئے تیرتی رہتی ہے میری چشم تر میں آج بھی بشیر مجید #اردو_زبان

کیاحسیں صورت تھی جو دل میں اترنے کیلئے  
تیرتی  رہتی ہے  میری  چشم تر میں  آج  بھی
                                                بشیر مجید
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

حسرت بھی اِن میں بند، تمنا بھی اِس میں بند مہریں لگی ہوئی ہیں، دلِ داغ دار پر داغؔ دہــلوی #اردو_زبان

حسرت بھی اِن میں بند، تمنا بھی اِس میں بند
مہریں لگی ہوئی ہیں، دلِ داغ دار پر 

 داغؔ دہــلوی
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

توڑ کر پھینک دیا ایک ادا سے تو نے اب یہ کہتے ہو وہی باغ کی رعنائی تھا جاوید احمد غامدی #اردو_زبان

توڑ کر پھینک دیا ایک ادا سے تو نے
اب یہ کہتے ہو  وہی باغ کی رعنائی تھا

جاوید احمد غامدی
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

تُو بھی نہ مِل سکا ہمیں عُمر بھی رائگاں گئی تجھ سے تو خیر عِشق تھا خود سے بڑے گِلے رہے دیکھ لے! دلِ نامُراد تیرا گواہ بن گیا ورنہ میرے خلاف تو میرے ہی فیصلے رہے تجھ سے مِلے بچھڑ گئے تجھ سے بچھڑ کے مِل گئے ایسی بھی قُربتیں رہیں ایسے بھی فاصلے رہے سلیم کوثر #اردو_زبان

تُو بھی نہ مِل سکا ہمیں عُمر بھی رائگاں گئی
تجھ سے تو خیر عِشق تھا خود سے بڑے گِلے رہے

دیکھ لے! دلِ نامُراد تیرا گواہ بن گیا
ورنہ میرے خلاف تو میرے ہی فیصلے رہے

تجھ سے مِلے بچھڑ گئے تجھ سے بچھڑ کے مِل گئے
ایسی بھی قُربتیں رہیں ایسے بھی فاصلے رہے

سلیم کوثر
#اردو_زبان
شاعری کی دنیا (@world_ofpoetry) 's Twitter Profile Photo

تمہیں اپنے دل کی حالت جو بتائیں کیا بتائیں ذرا تھم تو جائے اندھی ذرا دم تو لیں ہوائیں اعتبار ساجد #اردو_زبان

تمہیں اپنے دل کی حالت جو بتائیں کیا بتائیں 
ذرا تھم تو جائے  اندھی ذرا دم تو لیں ہوائیں
اعتبار ساجد
#اردو_زبان